میں عام کارکن تھا پارٹی نے آج مجھے نئی شناخت دی ،حسن مرتضیٰ

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ میں ایک عام کارکن تھا پارٹی نے مجھے نئی شناخت دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ نےکارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے قیادت کا مشکور ہوں چئیر مین بلاول اور صدر آصف زرداری صاحب کا جنہوں نے مجھ پہ اعتماد کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ عہدیدران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے محدود وسائل میں بہت اچھا کام کیا ہے۔

حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ کائرہ صاحب کا کارکنان سے معذرت کرنا ان کا بڑا پن ہے ،کائرہ صاحب نے نو منتخب قیادت کا استقبال کر کے نئی روایت قائم کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کارکنان کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کارکنان مجھے جہاں یاد کریں میں حاضر ہوں۔

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل وسطی پنجاب  کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے ریوائیول کی بات ہوتی ہے آج سے اس کی ابتداء کرتے ہیں آئندہ پارٹی کا کوئی پروگرام چھت کے نیچے نہیں ہو گا چاہے برسی ہو یا سالگرہ سڑک پر ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کارکنان سے درخواست کرتا ہوں وہ بھی پی پی پی کی روایت کو زندہ کرنے کے لیے ہمارا ساتھ دیں ۔

حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ جنرل کونسل کا اجلاس موچی گیٹ پر ہو گا جس میں ہر کارکن کو بات کرنے کا موقع ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج مہنگائی اور روزگار نے لوگوں کو مجبور کر دیا ہے ،میں اس مہنگائی کی مذمت کرتا ہوں اور اس تحریک کا آغاز بھی اسی بات سے کرتا ہوں۔

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ  کا مزید کہنا تھا کہ ڈرائیور نے پچاس بندے گاڑی کے نیچے دے دئیے جج کے پوچھنے پر کہتا ہے کہ  ایک طرف دو بھائی تھے ایک طرف یہ لوگ میں نے دو بھائیوں کی طرف گاڑی موڑی وہ ان پچاس کیطرف چلے گئے یہی حالات تحریک انصاف حکومت کے ہیں۔

The post میں عام کارکن تھا پارٹی نے آج مجھے نئی شناخت دی ،حسن مرتضیٰ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email