صارفین کا اداکار نیل مکیش کو اداکاری چھوڑنے کا مشورہ

بالی وڈ کے اداکار نیل نتن مکیش نے اہم انکشاف کر دیا۔

 اداکار نیل نتن مکیش کا کہنا ہے کہ کافی لوگ یہ محسوس کرتے ہیں کہ مجھے اداکاری چھوڑ کر گلوکاری اختیار کرنا چاہیے۔

اداکار نیل نتن مکیش کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ہمیشہ آسان راستہ چھوڑ کر مشکل راہوں کا انتخاب کرتے ہیں، اور وہ خود بھی یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز سے ہی کبھی بھی یکسانیت کا انداز اپنائے بالی ووڈ مصالحہ فلموں میں کام نہیں کیا۔

دو عشروں سے زیادہ عرصے سے فلم انڈسٹری میں کام کرنے والے لیجنڈری گلوکار مکیش کے پوتے نیل مکیش نے اب حال ہی میں پروڈیوسر کا کام اپناتے ہوئے اپنے خیالات کو بی او کی کامیابی کے لیے شیئر کیا۔

اداکار نے مزید بتایا کہ فلموں کی ریلیز میں تاخیر اور ڈسٹری بیوٹرز کی تاریخوں میں توسیع جیسا معاملہ میرے ہاتھ میں تو نہیں ہے۔

اس کے علاوہ نیل نتن مکیش نے بتایا کہ بہت سے لوگ کسی  گلوکار کے پوتے یا بیٹے کو بطور اداکار قبول نہیں کرتے اور وہ میرے خاندانی تعلق کی وجہ سے مجھ سے نرم رویہ تو اختیار کرتے لیکن اس سے زیادہ کچھ نہیں کرتے۔

The post صارفین کا اداکار نیل مکیش کو اداکاری چھوڑنے کا مشورہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email