منال خان کی ڈھولکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی  ڈھولکی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

معروف فنکار جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام کی مہندی اور ڈھولکی کی تقریبا ت کا آغاز آج شام سے شروع ہوا ہے۔

وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ منال اور احسن اورنج رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔

اداکار احسن محسن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تقریبات سے متعلق اپنے مداحوں کو معلومات فراہم کرتے ہوئے دو کارڈ شیئر کیے ہیں۔

احسن محسن اکرام نے پوسٹ کیے جانے والے کارڈ میں سے ایک مایوں اور مہندی جبکہ ایک کارڈ دھولکی کی تقریب کا ہے۔

انسٹاگرام پر احسن محسن اکرم نے پوسٹ کیے جانے والے ڈھولکی کے کارڈ پر لکھا ہے کہ  احسن کی بہنوں اور پھوپھیوں کی جا نب سے ڈھولکی کی تقریب پر آپ کو خوش آمدید کہا جاتا ہے، آئیں اور اکرام فیملی کے ساتھ ڈانس کریں۔

اس سے قبل اس خوبرو جوڑی کی جانب سے سوشل میڈیا انسٹا گرام پر اپنی شادی اور ولیمے کا کارڈ بھی شیئر کیا جا چکا ہے۔

The post منال خان کی ڈھولکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email