بھارتی میڈیا دنیا کے امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے، فردوس عاشق

پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارتی شرانگیز میڈیا دنیا کے امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارتی میڈیا صحافتی رموز و اوقاف اصول و ضوابط اور اخلاقیات کا جنازہ نکال رہا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جنونی میڈیا انڈیا اور صحافت کیلئے دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا سبب بن چکا ہے۔

پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بھارت خبر اور خبریت کا گلہ گھونٹ رہا ہے اور وہ صحافت کر رہا ہے جس کا دنیا میں کوئی وجود نہیں، بھارتی شرانگیز میڈیا دنیا کے امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔

The post بھارتی میڈیا دنیا کے امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے، فردوس عاشق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email