رمیز راجہ کی ورلڈ کپ اسکواڈ سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

رمیز راجہ کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ سے ملاقات ہوئی ہے جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فخر زمان کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں واپس شامل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ فخر زمان کو ذہنی طور پر تیار رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فہیم اشرف کو بھی واپس اسکواڈ میں جگہ دینے پر غور کیا گیا ہے۔

ملاقات میں بابر اعظم سمیت سینئر پلیئرز نے نامزد چیئرمین رمیز راجہ سے سوالات کیے ہیں۔

ذرائع کا  مزید کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے  پروفیشنل سپورٹنگ اسٹاف کی کمی اور کمزرویوں کا شکوہ کیا ہے۔

The post رمیز راجہ کی ورلڈ کپ اسکواڈ سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email