نیوزی لینڈ کے دورے کیلئے غیر معمولی سیکورٹی پلان کی منظوری

وفاقی حکومت نے نیوزی لینڈ کے دورے کیلئے غیر معمولی سیکورٹی پلان کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے منگل کو 18 سالہ بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی نیوزی لینڈ ٹیم کے لیے سکیورٹی پلان کی منظوری دیدی ہے۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں ٹیم کے ہوٹل کے باہر بم دھماکے کے بعد 2002 میں نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان مختصر کر دیا گیا۔ کیویز نے 2003 میں ایک روزہ سیریز کھیلی تھی لیکن اس کے بعد انہوں نے کبھی پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔

وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو غیر معمولی سیکورٹی فراہم کی جائے گی کیونکہ ان کے دورہ پاکستان کے دوران ایک افسوس ناک واقعہ آخری بار پیش آیا تھا۔

یاد رہے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے پیر کے روز آئی سی سی مینز ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی سکواڈ کا اعلان کیا جو 17 اکتوبر سے ہونا ہے، وسیم نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں تین کھلاڑیوں کو بطور ریزرو منتخب کیا گیا۔

15 رکنی دستے میں بابراعظم (کپتان) ، شاداب خان (نائب کپتان) ، آصف علی ، اعظم خان (وکٹ کیپر) ، حارث رؤف ، حسن علی ، عماد وسیم ، خوشدل شاہ ، محمد حفیظ ، محمد حسنین ، محمد نواز ، محمد رضوان (وکٹ کیپر) ، محمد وسیم جونیئر ، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود شامل ہیں جب کہ فخر زمان ، شاہنواز دہانی اور عثمان قادر ریزو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ 18 سال بعد اپنے پہلے پاکستان کے دورے پر 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹونٹی کھیلے گا۔ تینوں ون ڈے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ ون ڈے کا حصہ ہوں گے ۔

راولپنڈی کا پنڈی کرکٹ سٹیڈیم 17 ، 19 اور 21 ستمبر کو میچز کی میزبانی کرے گا جب کہ لاہور کا قذافی سٹیڈیم 25 ستمبر سے 3 اکتوبر تک 5 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گا۔

The post نیوزی لینڈ کے دورے کیلئے غیر معمولی سیکورٹی پلان کی منظوری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email