شاہ محمود قریشی کا وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کو تعریفی خط

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کو تعریفی خط۔ لکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تعریفی خط فوجداری قوانین میں اصلاحات کے مسودے کے حوالے سے لکھا گیا، چند روز قبل وزیر قانون نے فوجداری قوانین میں اصلاحات کے حوالے سے وزیراعظم کو دوسرا مسودہ بھجوایا تھا۔

وزیر خارجہ نے اپنے خط میں وزیر قانون اور ان کی ٹیم کو تعریفی کلمات سے نوازا اور بیرسٹر فروغ نسیم کے کام کو حقیقی اور بامقصد تبدیلی لانے کے حکومتی مقصد کے عین مطابق قرار دیا۔

وزیر خارجہ نے فوجداری قوانین میں اصلاحاتی پیکیج کے مسودے کو زندگی کے تمام شعبوں میں مثبت تبدیلی کا پیش خیمہ قرار دیا۔

وزیر خارجہ نے بیرسٹر فروغ نسیم کو ان کی عوام کے لیے بہتری کی کاوشوں میں مزید کامیابیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بیرسٹر فروغ نسیم نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا تعریفی خط پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں قانون کی بالادستی عوام کی بھلائی اور حکومت کے حقیقی تبدیلی لانے کے عزم پر عمل پیرا رہوں گا۔

The post شاہ محمود قریشی کا وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کو تعریفی خط appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email