ملک بھر میں اگر کسی جھنڈے کو لوگ جانتے ہیں تو وہ پیپلز پارٹی کا جھنڈا ہے ،راجہ پرویز اشرف

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے نو منتخب صدر اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں اگر کسی جھنڈے کو لوگ جانتے ہیں تو وہ پیپلز پارٹی کا جھنڈا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے نو منتخب صدر راجہ پرویز اشرف نے لاہور میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  قابل احترام پیپلز پارٹی کے کارکنان و نو منتخب و گذشتہ عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، مختصر مگر دل سے بات کروں گا ،جو بات دل سے نکلتی ہے وہ اثر رکھتی ہے ۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ میں نےآج اپنے بھائی بہنوں کو دیکھا کہ شدید موسم میں بھی ان کا جذبہ قابل دید تھا ،ہمارے سابقہ عہدیدرارن نے بہت محنت کی اور ٹی۔وی پہ بیٹھ کر بڑوں بڑوں کو دھول چٹا ئی ہے۔

انہوں نے کارکنان سے کہا کہ آپ کا والہانہ عزم دیکھنے کے بعد نیا عزم کر لیا ہے ،وہ عزم ہےپیپلز پارٹی کی پنجاب میں حکومت بنانا ہے۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ جب یہ طوفان اٹھے گا تو کوئی اسےروک نہں سکے گا ،۔پچھتر سال کے بزرگ اور چھوٹے بچے میلوں ہمارے قافلے کے سامنے ڈانس کرتے سیکرٹریٹ پہنچے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ جس جس گھر سے پیپلز پارٹی کا جھنڈا اترا ہے وہاں جائیں گے اور اسے دوبارہ لگائیں گے ، کوئی یہ نہ سمجھے کہ ہم سیاست نہیں سمجھتے اور پیپلز پارٹی کمزور ہے۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ میں عملی آدمی ہوں تحصیل سطح سے شروع ہو کر وزیراعظم بنا ،کسی اور جماعت میں ایسی مثال نہیں ملتی کہ کارکن کو وزیراعظم بنایا جائے۔

انہوں نے پنجابی میں مثال دیتے ہوئے کہا کہ گلاں کرنیاں سوکھیاں اوکھے پالن بول ،ہماری قیادت نے گولیاں کھائیں پھندے چومے اور کارکان نے کوڑے کھائے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کے ساتھیوں کا شکر گزار ہوں جو ہماری آواز عوام تک پہنچاتے ہیں ،میڈیا کے حقوق کی جنگ پیپلز پارٹی لڑے گی اور آرڈینیس کے خلاف اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ جھوٹا کبھی سچے کا مقابلہ نہیں کر سکتا ،پی ٹی آئی نے ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا تھا۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آج کے بعد تقریریں کم اور کام زیادہ کریں گے ،اٹھو کمر کس لو اور وارڈ کی سطح پر تنظیم سازی میں مدد کرو، چالیس سال قبل میں نے تیر پر الیکشن لڑا اور چالیس سال بعد میرے بیٹے نے بھی تیر پر الیکشن لڑا ۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ کارکنان کے لیے ہر وقت ہمارے دروازے کھلے ہیں آپ کے مشورے سے چلیں گے ،ہم آپ کے لیڈر نہیں پیروکار ہیں۔

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے نو منتخب صدر اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف  کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے غریب اور مزدور کو یقین دلانا ہے کہ ہم تمہارے ساتھی ہیں،ہم نے نوکریاں دی تھیں،تنخواہوں میں اضافہ اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام دیا تھا ،اب ہم نے نہیں حکمرانوں نے گھبرانا ہے۔

The post ملک بھر میں اگر کسی جھنڈے کو لوگ جانتے ہیں تو وہ پیپلز پارٹی کا جھنڈا ہے ،راجہ پرویز اشرف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email