راولپنڈی، کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں 6 پولنگ اسٹیشنس کو انتہائی حساس قرار دے دیا

راولپنڈی میں کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں 6 پولنگ اسٹیشنس کو انتہائی حساس قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  89 پولنگ استیشنس کو حساس جبکہ 65کو غیر حساس کی کیٹگری میں ڈال دیا ہے، انتہائی حساس قرار دیئے جانے والے پولنگ اسٹیشنس پر رینجرز کی تعیناتی کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  وارڈ نمبر 1 میں 22 پولنگ اسٹیشن حساس، 10کو غیر حساس وارڈ نمبر3 میں26حساس،16غیر حساس وارڈ نمبر 4میں 6 پولنگ اسٹیشن کو انتہائی حساس،23کو حساس جبکہ 18کو غیر حساس جبکہ وارڈ نمبر 5میں 18حساس جبکہ 21پولنگ اسٹیشن کو غیر حساس قرار دے دیا  گیاہے ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سکیورٹی کے لیے متعلقہ سرکاری اداروں سے رابطے اور مراسلے لکھے جارہے ہیں۔

The post راولپنڈی، کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں 6 پولنگ اسٹیشنس کو انتہائی حساس قرار دے دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email