سدھارتھ شُکلا کی موت نے معروف بھارتی اداکارہ کو موت کے منہ میں پہنچا دیا

بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کی موت نے  بھارتی اداکارہ و گلوکارہ جیسلین متھارو کو اسپتال پہنچا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ دنوں دارِ فانی سے کُوچ کرنے والے اداکار سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد جیسلین ان کے گھر گئی تھیں اور وہاں سے واپسی پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔

 اداکارہ نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں اپنے جذبات کا اظہار کیا تھا۔

پوست کی جانے والی ویڈیو پیغام پر اداکارہ کو بڑی تعداد میں منفی تبصروں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تاہم اب جیسلین متھارو نے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں وہ اسپتال کے بستر پر لیٹی ہیں اور اُن کی طبیعت ناساز ہے۔

اداکارہ جیسلین متھارو نے بتایا کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کر نے کے بعد اُن کی طبیعت ناساز ہو گئی جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا صارفین نے انہیں کہا کہ تم بھی مرجاؤ‘ جس کی وجہ سے وہ صدمے کی کیفیت میں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایسے منفی تبصروں کی وجہ سے وہ اسپتال میں ہیں، لیکن وہ  جلد صحتیاب ہوکر اسپتال سے گھر منتقل ہوجائیں گی۔

The post سدھارتھ شُکلا کی موت نے معروف بھارتی اداکارہ کو موت کے منہ میں پہنچا دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email