بچے کی بےصبرے نے ترک صدر کو حیران کردیا

ترک صدر طیب اردوان کی موجودگی میں ایک بےصبرے بچے نے جلدی میں فیتہ کاٹ کر تُرک صدر کو بھی حیران کردیا۔

ترکی کے صوبہ ریزے میں ایک نئی شاہراہ کی سرنگ کی افتتاحی تقریب میں طیب اردوان فیتہ کاٹنے کے انتظار میں کھڑے تھے کہ اعلان ہو اور وہ فیتہ کاٹیں اتنے میں بچے نے تیزی سے خود ہی فیتہ کاٹ دیا۔

بچے کی پُھرتی کو دیکھتے ہوئے طیب اردوان نے پیار سے بچے کے سر پر ہاتھ پھیرا، بعد ازاں افتتاح کی تقریب کو مکمل کرنے کے لئے نیا فیتہ لگایا گیا۔

اس افتتاحی تقریب میں ترک صدر سمیت اعلیٰ عہدیداروں بھی شرکت کی تھی۔

The post بچے کی بےصبرے نے ترک صدر کو حیران کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email