پاک فوج میں اعلیٰ سطحی تقرریاں اور تبادلے

پاک فوج میں اعلیٰ سطحی تقرریاں اور تبادلے کئے گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ  تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطحی تقرریاں اور تبادلے کئے گئے جس کے تحت لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو کور کمانڈر راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے، وہ چیف آف جنرل اسٹاف فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر کو کورکمانڈر ملتان متعین کیا گیا ہے، وہ ڈی جی جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کردیا گیا ہے، وہ کور کمانڈر راولپنڈی فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف ڈی جی جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز تعینات کئے گئے ہیں، وہ کور کمانڈر ملتان فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

The post پاک فوج میں اعلیٰ سطحی تقرریاں اور تبادلے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email