قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس

قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس ہوا جہاں وزیر مملکت فرخ حبیب کی بریفنگ  دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عموماً بل پہلے ایوان میں پیش ہوتے ہیں پھر کمیٹی میں جبکہ ہم مزکورہ بل کو پہلے کمیٹی میں ڈسکس کررہے ہیں ۔

حبیب کی بریفنگ  دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے بل سے متعلق صحافیوں کی تنظیموں سے مشاورت کی اور مختلف پریس کلب سے بھی مشاورت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بل کے حوالے سے بہت سی غط فہمیاں تھیں جبکہ اس بل کے اندر کوئی جسمانی سزائیں نہیں ہیں ۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ہم نے بل کے اندر کچھ جرمانے متعارف کروائے ہمیں فیک نیوز کے حوالے بہت مشکلات کا سامنا ہے جبکہ الیکٹرانک میڈیا کی جانب سے ماضی کی حکومتوں نے توجہ نہیں دی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے گزشتہ دنوں 70 کروڑ روپیہ میڈیا کے بقایا جات ادا کئے ہیں جبکپ آئی ٹی این ای پرنٹ میڈیا کا ٹربیونل ہے جسکا 5 کروڑ روپیہ سالانہ بجٹ ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ مارچ 2021 سے اس ٹربیونل میں کوئی جج تعینات نہیں ہے جبکہ کل عبوری مدت کے لئے ایک جج کو مقرر کیا گیا ہے۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ اس ٹربیونل میں ساڑھے 10 ہزار درخواستیں زیر التواء ہیں،  جبکہ پیمرا نے دھڑا دھڑ الکٹرانک میڈیا کے لائسنس جاری کئے۔

The post قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email