براؤن شوگر کا استعمال سفید چینی سے بہتر ہے؟

عام طور پر کہا جاتا ہے کہ براؤن شوگر سفید شوگر سے بہتر ہوتی ہے اور براؤن شوگر کے فوائد بھی سفید شوگر سے زیادہ ہیں۔

چینی کئی مراحل سے نکل کر تیار ہوتی ہے اور اس میں کچھ کیمیکل بھی ملائے جاتے ہیں لیکن اس کے برعکس براؤن شوگر ابتدائی مراحل میں تیار ہو جاتی ہے اس لئے یہ صحت کے لئے بھی بہتر جانی جاتی ہے۔

براؤن شوگر جلد کے لئے مفید ہے اس کے علاوہ یہ عمر درازی کا باعث بنتی ہے براؤن شوگر کمزور جسم کو طاقت فراہم کرتی ہے۔

ایک چمچ سفید چینی میں 48 کیلوریز ہوتی ہیں جبکہ براؤن شوگر میں 45 کیلوریز ہوتی ہیں۔

براؤن شوگر میں آئرن،کیلشیم،پوٹاشیم ،فاسفورس اور میگنیشیم پایا جاتا ہے ۔

ایک نارمل انسان بھی اگر براؤن شوگر کا زیادہ استعمال کرے گا تو یہ اس کے لئے بھی نقصان دہ ہو گی۔

براؤن شوگر کے بار بار استعمال سے ذیابیطس ٹو،دل کے امراض،سوزش اور کینسر بھی ہو سکتا ہے۔اس لئے براؤن شوگر یا وائٹ شوگر کا زیادہ استعمال خطرناک ہو سکتا ہے۔

The post براؤن شوگر کا استعمال سفید چینی سے بہتر ہے؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email