صدف کنول نے بچوں کی خواہش ظاہر کردی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور ماڈل صدف کنول جو کہ اب اداکار شہروز سبزواری کی بیوی بھی ہیں۔

ماڈل صدف کنول نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کے 3 بیٹے ہوں۔

شو کے دوران میزبان کی جانب سے شہروز سبزواری سے پوچھا گیا کہ ’اُنہوں نے کیا سوچا ہے کہ اُن کے کتنے بچے ہوں گے؟‘

اس کا جواب دیتے ہوئے شہروز سبزواری نے صدف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم دونوں کو ہی بچے بہت پسند ہیں، وہ بچوں کے ساتھ بہت انجوائے کرتے ہیں، اُنہیں بچوں سے چڑ نہیں ہے ۔‘

شہروز سبزواری نے صدف کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ’اور بیٹیاں بھی ہو سکتی ہیں بیٹیاں اللّٰہ کی رحمت ہوتی ہیں جبکہ صدف کنول نے کہا کہ بالکل ایسا ہی ہے مگر اُنہیں بیٹوں کی خواہش ہے، ماؤں کو ہمیشہ بیٹوں سے ہی اُنسیت ہوتی ہے ۔‘

The post صدف کنول نے بچوں کی خواہش ظاہر کردی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email