لوڈ شیڈنگ کے ماحول میں الیکٹرانک ووٹنگ کی بات ہو رہی ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے ماحول میں الیکٹرانک ووٹنگ کی بات ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے توقعات سے زیادہ جوش کا مظاہرہ کیا،عوام کے پاس جا کر اپنا پیغام پہنچا رہا ہوں، بہت سے لوگ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تیاری لانگ مارچ کے لئے ہے، جیسے ہی اپوزیشن تیار ہوئی عدم اعتماد ہو جائے گی، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کافی متنازعہ معاملہ ہے بات چیت سے حل ہو گا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ شہباز شریف صاحب کو سارے فارمولے کا پہلے سے علم ہے، شہباز شریف پارٹی کے صدر ہیں اُن کا فیصلہ حتمی ہونا چاہیے، جب بھی شہباز شریف کا بیان آئے پیچھے سے آواز آتی ہے یہ اُن کا ذاتی فیصلہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تحریک انصاف جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے نام پر لالی پاپ دے رہی ہے، ہم روزگار دیتے ہیں یہ لوگ روزگار چھین لیتے ہیں، مہنگائی نے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ افغانستان کے حوالے سے ہمارے تحفظات ہیں کہ خواتین، بچوں، اقلیتوں ودیگر طبقات کے حقوق کو پورا کرنا پاکستان کی پہلی ترجیح ہونا چاہیے۔

The post لوڈ شیڈنگ کے ماحول میں الیکٹرانک ووٹنگ کی بات ہو رہی ہے، بلاول بھٹو appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email