پی ٹی آئی کے سونامی نے پاکستان کو تہس نہس کردیا، حسن مرتضیٰ

جنرل سیکرٹری و پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سونامی نے پاکستان کو تہس نہس کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنرل سیکرٹری و پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں کے دور کو فرعون اور نمرود کے دور میں شمار کیا جاتا ہے ۔

حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو فخریہ زرداری ہے تو عمران خان نے نیازی لگانے سے کیوں منع کیا؟

 حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ جماعت سے ق لیگ اور تحریک انصاف میں چھلانگیں لگانیوالے مینڈک بیوقت ٹرا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو جب بھی پنجاب آتے ہیں،حکمرانو کے پیٹ میں مروڑ شروع ہو جاتے ہیں جبکہ قوم کو لنگر خانوں اور خیرات کی لت لگانیوالوں کا یوم حساب قریب ہے۔

حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے چوک چوراہوں اور گلی کوچوں میں عوام تحریک انصاف کا احتساب اپنے ہاتھوں سے کریگی جبکہ تحریک انصاف کی تین سالہ کارکردگی صرف بد زبانی ہے۔

جنرل سیکرٹری و پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضی کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے بعد جنوبی پنجاب کو حقوق اور پہچان بھی پیپلزپارٹی ہی دے گی۔

The post پی ٹی آئی کے سونامی نے پاکستان کو تہس نہس کردیا، حسن مرتضیٰ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email