منی ہیسٹ کے کردار پروفیسر کا ہم شکل، تصویر وائرل

سسپنس سے بھرپور ویب سیریز منی ہیسٹ کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں۔

منی ہیسٹ کو نیٹ فلکس پر بنا انگریزی سب ٹائٹل کے سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سیریز کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

منی ہیسٹ‘‘ کا مرکزی کردار ’’پروفیسر‘‘ بھی لوگوں میں بے حد پسند کیا جاتا ہے اور اب پروفیسر کے پاکستانی ہم شکل کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

منی ہیسٹ‘‘ کے ایک مداح نے ایک نامعلوم شخص کی تصویر شیئر کی ہے جو حیرت انگیز طور پر دکھنے میں بالکل ’’پروفیسر‘‘ کی طرح نظر آتا ہے۔

یہ تصویر ایک جنرل اسٹور سے لی گئی ہے جہاں یہ شخص غالباً دوکاندار ہے۔

پروفیسر کا کردار ہسپانوی اداکار الوارو مورتے نے ادا کیا ہے۔

 چند روز قبل اس سیریز کا پانچواں سیزن منظرعام پر آیا ہے اور اس میں ’’پروفیسر‘‘ کو اپنے پاکستانی  ہیکرز کی ٹیم کے ساتھ رابطہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

The post منی ہیسٹ کے کردار پروفیسر کا ہم شکل، تصویر وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email