راشد منہاس نے بہادری سے ملک کے عزت کی خاطر جان قربان کی ہے، زعیم افضل

ائیر وائس مارشل زعیم افضل نے کہا ہے کہ راشد منہاس نے بہادری سے ملک کے عزت کی خاطر جان قربان کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ائیر وائس مارشل زعیم افضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7 ستمبر کا دن پاک فضائیہ کے دن کے نام سے منایا جاتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جب انڈیا نے حملہ کیا تھا تو پاک فضائیہ کے نوجوانوں نے جانثاری سے ان کا  مقابلہ کیا تھا، فضائیہ نے نہ صرف انڈیا بلکہ پوری دنیا پر اپنی دھاک بٹھائی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ راشد منہاس نشان حیدر نے 20 اگست 1971 کو جام شہادت نوش کیا تھا، آج ہم انھیں خراج تحسین پیش کرنے آئےہیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ راشد منہاس نے جرات بہادری سے ملک کے وقار اور عزت کی خاطر جان قربان کی ہے، اب ہمارا کام ہے کہ انکی قربانی کو یاد رکھنا ہے یہ قربانی نہ صرف ہمارے لیے بلکہ آنے والی نسلوں کےلیے بھی مثال ہے۔

 ائیر وائس مارشل زعیم افضل نے مزید کہا ہے کہ  پاک فضائیہ کے نوجوان کسی بھی مشکل وقت کا جواب دینے کےلیے تیار ہیں۔

The post راشد منہاس نے بہادری سے ملک کے عزت کی خاطر جان قربان کی ہے، زعیم افضل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email