محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں ایک بار پھر بارش کی پیشگوئی کردی

شہر قائد والے ہو جائیں تیار، محکمہ موسمیات کی جانب سے ایک بار پھر کراچی میں بارش کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہہے کہ 9 سے 11 ستمبر تک شہر میں باران رحمت برسے گی جبکہ آج اور کل مطلع ابر آلود رہے گا۔

تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق ہوا کا کم دباؤ بھارتی گجرات پر موجود ہے جو کہ آج رات یا کل تک سندھ میں داخل ہوجائیگا ، جس کے سبب اندرون سندھ میں بارشیں شروع ہونگی۔

واضح رہے کہ اس دوران آندھی اور گرج چمک کا بھی امکان ہے۔

The post محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں ایک بار پھر بارش کی پیشگوئی کردی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email