کراچی کے بعد حیدرآباد شہر سندھ کا اور ہمارا اہم ترین شہر ہے، فیصل سبزواری

رہنما ایم کیو ایم پاکستان فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ کراچی کے بعد حیدرآباد شہر سندھ کا اور ہمارا اہم ترین شہر ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما ایم کیو ایم پاکستان فیصل سبزواری نے حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی چھٹبھیؤن نے ہمارے کارکنان کو اکسایا لیکن ہم نے پر امن رہنے کا اپنا عزم نہیں چھوڑا۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں ہماری جماعت چھوٹی ہے لیکن ہم نے وفاق سے کہ کر اس شہر کو یونیورسٹی دلوا ہی دی۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے ہمارے دفتر پر ہمارے پرچم کی بے حرمتی کی لیکن ہم نے صبر کا دامن نہیں چھوڑا۔

فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ہمارا کارکن کسی بھی مخبر سے نہیں ڈرتا کے لوگ اسے گرفتار کرا دیں گے، ہمارے پاس اسلحہ نہیں بس عوام کی طاقت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے وفاق سے تسلیم کروا لیا ہے اور مردم شماری کا بجٹ بھی رکھ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے بعد دادو کا وزیر اعلیٰ ضرور ہو گا لیکن اندرون سندھ صوبہ سے۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ ہم مہاجر کہنے سے شرماتے نہیں لیکن تمام قوموں کا احترام کرتے ہیں۔

The post کراچی کے بعد حیدرآباد شہر سندھ کا اور ہمارا اہم ترین شہر ہے، فیصل سبزواری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email