اداکار رونیت رائے کا بالی ووڈ اسٹارز سے متعلق اہم انکشاف

بھارتی ٹیلی ویژن اور فلموں کے معروف اداکار رونیت رائے جو کہ ایک سیکیورٹی ایجنسی بھی چلاتے ہیں انھوں نے انکشاف کیا ہے کہ کس طرح بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن، اکشے کمار اور کرن جوہر نے کورونا وائرس کی عالمی وباء کے دوران بنا مانگے سیکیورٹی ایجنسی کے حوالے سے اپنی واجب الادا رقوم ادا کیں۔

 بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ بالی ووڈ کی ان معروف شخصیات نے کبھی بھی ان کی ادائیگی نہیں روکی اور ہمیشہ بروقت ادائیگی کی جبکہ بہت سارے لوگ ایسا نہیں کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں جب بہت سے لوگوں نے ہماری سروسز کو ختم کردیا جس سے ملازمین پریشانی کا شکار ہوئے لیکن ایسے وقت میں ان تینوں نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا جس پر وہ تعریف کے قابل ہیں۔

The post اداکار رونیت رائے کا بالی ووڈ اسٹارز سے متعلق اہم انکشاف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email