بلاول بھٹو زرداری کے دورہ جنوبی پنجاب کے شیڈول میں اضافہ

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے دورہ پنجاب کے شیڈول میں اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج رحیم یار خان روانہ نہیں ہوں گے، بلاول بھٹو آج لودھراں کی تحصیل کہروڑ پکا میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے بعد واپس ملتان آجائیں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری 8 ستمبر کو رحیم یار خان روانہ ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری 10 ستمبر کو واپس ملتان آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  بلاول بھٹو زرداری ورکرز کنونشن میں شرکت کیلئے 11 ستمبر کو لیہ جائیں گے جہاں  لیہ ورکرز کنونشن میں سابق وفاقی وزیر بہادر خان سمیت سابق اراکین اسمبلی پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 12 ستمبر کو بلاول بھٹو زرداری ملتان ایئرپورٹ سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے۔

The post بلاول بھٹو زرداری کے دورہ جنوبی پنجاب کے شیڈول میں اضافہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email