ملک سے ہر طرح کی انتہا پسندی کا خاتمہ کرنا ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک سے ہر طرح کی انتہا پسندی کا خاتمہ کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی آلہ کار اندرونی دشمنوں کا قلع قمع کرنا ہوگا۔

آرمی چیف نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا دورہ کابل کامیاب رہا، فیض حمید کا دورہ کابل بھی تعمیری تھا تخریبی نہیں، اُن کے دورے کا مقصد کسی کی تذلیل نہیں تھا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ جب تک ٹی ٹی پی ہے دہشت گردی کا خطہ موجود ہے، افغانستان میں امن قائم ہوگا، کابل سے اچھی خبریں آئیں گی۔

پاک فوج کے سربراہ نے مزید کہا کہ کسی گروہ کو بھی ہتھیار اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

The post ملک سے ہر طرح کی انتہا پسندی کا خاتمہ کرنا ہے، آرمی چیف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email