یوم دفاع پاکستان پر اداکارہ ماہرہ خان کا مسلح افواج کو خراج تحسین

 پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ملک کی مسلح افواج کی دن رات قومی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراکستان کا سبز ہلالی پرچم کی تصویر شئیر کی ہے جس کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ آپ سب کو سلیوٹ پیش کرتی ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

ماہرہ نے کہا کہ آج گزشتہ سالوں کے برخلاف میں اپنے دل سے لکھ رہی ہوں، یہ وہ نہیں کہ خوش خلقی کے لیے ہرسال ایک دن کو منانے کے حوالے سے کہا جاتا ہے بلکہ یہ وہ اظہار تشکر اور تحسین ہے جو میں نے خود دیکھا ہے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اپنی نئی فلم “ایک ہے نگار” کی تیاری کے دوران مجھے یونی فارم سے انسیت اور محبت ہوگئی، میں اسے ہر صبح پہنتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرا دل عقیدت اور فخر سے پھٹ پڑتا ہے جب میں طبی عملے کو کام کرتا دیکھتی ہوں، اور ہر مرتبہ میں ہمت و بہادری کی کہانیاں سنتی ہوں۔

اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کے کیپشن میں بتایا کہ میرے ہر روز کام پر جانے اور ان بہادر مرد و خواتین کے ساتھ رہنے سے میرے اندر کچھ تبدیلی آئی ہے۔

The post یوم دفاع پاکستان پر اداکارہ ماہرہ خان کا مسلح افواج کو خراج تحسین appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email