ظالم حکمران کو روزگار چوری نہیں کرنے دیں گے، بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ظالم حکمران کو روزگار چوری نہیں کرنے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میلسی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ میلسی کے عوام  نےثابت کردیا کہ پنجاب کا بھٹو زندہ ہے، آپ نے ذوالفقار علی بھٹو،  شہید رانی اور آصف زرداری کاساتھ دےکر تاریخ رقم کی، آج میں پھر آپ کی مدد مانگنےکے لیے آیا ہوں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اس وقت ملک میں تاریخی غربت، بےروزگاری اور مہنگائی ہے۔ ہم نے اپنے دور میں تنخواہوں میں120فیصد اور پینشن میں100فیصد اضافہ کیا ۔

 بلاول بھٹو زرداری نے یہ  بھی کہا کہ عمران خان نے20 ہزار خاندانوں کو بےروز گار کردیا ہے، بے  روزگاری کے خلاف عدالتوں اور  پارلیمنٹ میں مقابلہ کریں گے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عوام کے پیٹ اور جیب پرڈاکا ڈالا،ہم حساب لیں گے۔ صرف جیالا وزیراعظم نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب بھی چاہیےاس کے لئےپنجاب کے جیالوں کو جاگنا ہوگا۔

 چیئرمین پیپلز پارٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ ہمارا ساتھ دیں ہم پنجاب اور پاکستان کی قسمت بدل دیں گے۔ ظالم حکمران کو روزگار چوری نہیں کرنے دیں گے ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا  مزید کہنا تھا کہ صدر زرداری نے مشرف کو بھگایا، ہم اس نالائق کو بھگائیں گے، عوامی حکومت عوامی مسائل حل کرےگی، امید ہے آپ عوامی حکومت بنا کر دیں گے۔

The post ظالم حکمران کو روزگار چوری نہیں کرنے دیں گے، بلاول appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email