ایم جی موٹرز کا فراڈ، لوگوں کا پیسہ ڈوب گیا

پاکستان میں نئی آنے والی آٹو کمپنی ایم جی موٹرز کے اسلام آباد آفس پر صارفین نے دھاوا بول دیا ہے۔

صارفین کے مطابق کمپنی لاکھوں روپے ایڈوانس رقم وصول کرنے کے باوجود بھی گاڑیاں دینے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔

ایم جی موٹرز کے شورومز بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کا پیسہ ڈوب گیا ہے جبکہ ایم جی موٹرز کی جانب سے گاڑی دینے سے صاف انکار کردیا گیا ہے اور ایم جی موٹرز کی انتظامیہ کے نمبرز بھی بند ہوگئے ہیں جس کے بعد شہری خوار ہوگئے۔

تنگ آکر صارفین نے ایم جی موٹرز کا فراڈ دنیا میں سب کے سامنے لانے کے لئے پاکستان کے نمبر 1 نیوز چینل بول نیوز سے مدد مانگی جس کے بعد بول نیوز کے پروگرام اب پتا چلا میں اسامہ غازی نے ایم جی موٹرز کے شورومز کا راز فاش کردیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گاڑیاں بک کروانے والوں کو کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ 20،20 لاکھ پیسے ہم دے چکے ہیں، ایم جی موٹرز کے دفتر کے بھی چکر لگائے تاہم دفتر مسلسل بند ہیں۔ ہمیں سمجھ نہیں آرہا کہ ہم کہاں جائیں اور کس کے دادرسی لیں۔

The post ایم جی موٹرز کا فراڈ، لوگوں کا پیسہ ڈوب گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email