آمنہ الیاس کی دلکش تصویر سوشل میڈٰیا کی زینت بن گئی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی بہترین ماڈل اور ابھرتی ہوئی اداکارہ آمنہ الیاس کی دلکش تصویر سوشل میڈٰیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

شئیر کی گئی تصویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور تعریفی کامنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس سے قبل اداکارہ نے اپنی وائرل ہونے والی تنقیدی ویڈیو کے حوالے سے عوام سے معاف مانگ لی تھی۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں ماڈل آمنہ الیاس کی ایک ویڈیو بہت وائرل ہوئی تھی جس پر انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

اس ویڈیو میں آمنہ الیاس نے ایک اسٹنٹ پرفارم کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

اس اسٹنٹ میں آمنہ نے ایک شخص کے سر پر رکھے سیب کو لات ماری تھی جو کہ موجودہ شخص کے منہ پر لگ گئی ۔

آمنہ الیاس کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل بھی ہوئی جس پر انہیں کڑی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

اس ویڈیو والے معاملات کے بعد  آمنہ الیاس کی جانب سے ایک پوسٹ جاری کی گئی تھی جس میں انہوں نے ویڈیو میں موجود شخص کے حوالے سے بتایا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

آمنہ الیاس نے اپنے پوسٹ میں لکھا تھا کہ اسٹنٹ پرفارم کرنے والی ویڈیو میں موجود شخص کوئی ملازم نہیں بلکہ یہ ایک اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ میرے قریبی عزیز بھی ہیں۔

The post آمنہ الیاس کی دلکش تصویر سوشل میڈٰیا کی زینت بن گئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email