کونسا قہوہ کس مرض کا علاج ہے؟ ماہرین نے بتادیا

طبی ماہرین کی جانب سے قہوے کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے جو کہ مجموعی صحت کے لئے بے حد مفید ہے مگر یہ جاننا بھی لازمی ہے کہ کس جُز سے بنا قہوہ کس مرض کے لئے بہتر ثابت ہوتا ہے۔

انٹرنیشنل جرنل آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ صبح ایک کپ قہوہ پینے کے نتیجے میں انسانی جسم میں مثبت تبدیلیاں سامنے آتی ہیں جن میں منفی کولیسٹرول اور موٹاپے میں کمی واقع ہونا سر فہرست ہے۔

ماہرین کے مطابق قہوے کے استعمال سے متعدد قسم کے کینسر سے بھی نجات حاصل ہوتی ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق قہوے میں کیفین کی مقدار پائی جاتی ہے، کیفین کے سبب بھوک میں کمی واقع ہوتی ہے اور جسم سے مضر صحت مادوں کا صفایا  ممکن ہوتا ہے لہٰذا صحت پر مختلف قسم کے قہوے مختلف طرح سے اثر انداز ہوتے ہیں۔

دار چینی سے بنا قہوہ گلے کی خراشوں، نزلہ، زکام اور کھانسی کے لئے مفید ثابت ہوتا ہے، اس کی تاثیر بڑھانے کے لئے اگر اس میں شہد بھی شامل کر لیا جائے تو ایک دن میں تین پیالیوں سے ہی علاج ممکن اور شفاء حاصل ہو جاتی ہے۔

ماہرین جڑی بوٹیوں کے مطابق سردی لگنے سے بچاؤ کے لئے سبز چائے میں اگر لیموں اور شہد ملا کر استعمال کیا جائے تو بیڈ کولڈ یعنی موسمی نزلے زکام اور سردی سے بچا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ کیمومائل کے پھولوں سے بنا قہوہ بے خوابی کا بہترین علاج ہے، کیمو مائل کے پھول اگر میسر نہ ہوں تو مارکیٹ میں ٹی بیگ کی شکل میں ملنے والی کیمومائل پتی کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ہلدی اور ادرک کا قہوہ پینے کے نتیجے میں موسمی الرجیز، سانس کی بندش اور مٹی سے ہونے والی الرجی سے نجات حاصل ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ پودینے کی سبز پتیوں سے بنے قہوے کا استعمال اپھار کا بہترین علاج ہے، اس کے استعمال سے پھولا ہوا پیٹ منٹوں میں ٹھیک ہو جاتا ہے جبکہ گیس، بدضمی اور بھاری پن کا علاج بھی ممکن ہوتا ہے۔

ادرک سے بنے قہوے کا استعمال سر درد کا منٹوں میں علاج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے  ، اس سے پیٹ کی چربی سے بھی چھٹکارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

عام گھروں اور پارکس میں لگے پودے تُلسی کے پتوں سے بنے قہوے کے استعمال کے نتیجے میں ذہنی دباؤ  کم ہوتا ہے۔

 تُلسی کے پتوں سے بنا قہوہ خوشی محسوس کروانے والے ہامونز کو متحرک کرتا ہے اور فکر مندی، ذہنی دباؤ اور پٹھوں سے کھنچاؤ سے نجات دلاتا ہے ۔

اس کے علاوہ سبز چائے جہاں بے شمار فوائد کی حامل ہے وہیں اس کے باقاعدگی سے استعمال کے نتیجے میں ایکنی، کیل مہاسوں سے بچاؤ اور اِن کی افزائش میں کمی ممکن ہوتی ہے۔

The post کونسا قہوہ کس مرض کا علاج ہے؟ ماہرین نے بتادیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email