گلگت میں مزید 14 افراد میں کورونا کی تصدیق

گلگت بلتستان میں مزید 14 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 10065 ہوگئی ہے، کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 15 سیاح مریضوں سمیت 342 ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کورونا سے 27 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، کورونا وائرس کو 276 سیاحوں، محکمہ تعلیم 962 سمیت مجموعی طور پر 9545 مریض شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے 1 اور مریض انتقال کرگیا جس کے بعد کورونا سے گلگت بلتستان میں اب تک 178 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں کورونا کیسز کی شرح  2.14 فیصد ہے، کورونا وائرس سے صحتیابی کی شرح 94.83 جبکہ اموات کی شرح 1.77 فیصد ہے۔

The post گلگت میں مزید 14 افراد میں کورونا کی تصدیق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email