ماورہ حسین کی مسکراہٹ کی وجہ کون؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ماورہ حسین کی تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے شروع ہو گئے ہیں۔

 اداکارہ ماورہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنی دلکش تصاویر پوسٹ کی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by mawra hocane (hussain) (@mawrellous)

 ماورہ حسین کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور ان کی  مسکراہٹ ان کی تصاویر کو مزید پرکشش بنا رہی ہیں۔

اداکارہ نے انستاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کے کیپشن میں بتایا کہ ان کی مسکراہٹ کی وجہ ان کے دوست ہیں۔

اداکارہ کی  پوسٹ کی جانے والی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

ماورہ حسین کی اس تصویر پر تا حال ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے جس میں اداکارہ کے بالوں کی تعریف کی جا رہی ہے۔

 ماورہ حسین سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آ تی ہیں اور ہر نئے دن کی خوبصورت تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر کے اپنے فالوورز کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ ماورہ کی تمام تر تصاویروں کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔

The post ماورہ حسین کی مسکراہٹ کی وجہ کون؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email