یوم دفاع پر نیلم منیر کا پاکستان کو خوبصورت انداز میں خراجِ تحسین

پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے یوم دفاع پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے ارض پاک کو خوبصورت انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے یومِ دفاع پر پاکستان سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

نیلم منیر نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں پاکستان کے لئے دعائیہ کلمات ادا کیے ہیں۔

سوشل میڈیا پر نیلم منیر کی ویڈیو کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا یہ ہمیشہ قائم رہے گا۔

 نیلم منیر نے کہا کہ ہم نے تمہیں جانا ہے اے وطن، تم نے زندہ رہنا ہے قیامت کی سحر ہونے تک۔

The post یوم دفاع پر نیلم منیر کا پاکستان کو خوبصورت انداز میں خراجِ تحسین appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email