خطے کی ترقی و نمو کا راز مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے جڑا ہوا ہے، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ خطے کی ترقی و نمو کا راز مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے جڑا ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تجدید وفا کا دن ہے اور یہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ 56 برس قبل پوری قوم غیراعلامیہ جنگ کے خلاف دشمنوں کے ناپاک عزائم کی راہ میں ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہوگئی تھی۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھاکہ اس جدوجہد میں ناصرف دشمن کے ناپاک عزائم اور اس کی طاقت کے گھمنڈ کو نیست و نابود کیا بلکہ پوری دنیا کو پیغام بھی دیا کہ ہم بحیثیت قوم نا صرف اپنی آزادی سے محبت کرتے ہیں ۔

ڈاکٹر عارف علوی  کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنگ روایتی ہو یا غیر روایتی ہمارا دشمن وطن کیلئے ہماری قربانیوں کی روایت کو مانند نہیں کرسکتا، کسی بھی آزمائش کی گھڑی میں پوری قوم اور پاک افواج کا رشتہ بے مثال اور نہ مٹنے والا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ  ہماری بری، بحری اور فضائی افواج کے جانبازوں نے ہمیشہ اپنے لہو سے پاکستان کی آزادی اور سلامتی کا تحفظ کیا، ان کی قربانیاں اور جانوں کے نذرانے سے ناصرف آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنایا بلکہ پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

ڈاکٹر عارف علوی  نے یہ بھی کہا کہ آزادی کی نعمت ایک عطیہ خداوندی ہے اور پاکستان کی آزادی اللہ کی مدد اور برزگوں کی جدوجہد کے بعد ہی ممکن ہوئی ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھاکہ ہمارا دشمن روز اول سے آزادی اور خودمختاری کے درپے ہے، آزادی کے حصول کے ساتھ ہی پاکستان کو ہندوستان کی جارحیت کا سامنا کرنا پڑا۔

تقریب سے خطابق کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی کا کشمیر کے حوالے سے کہنا تھاکہ خطے کی ترقی و نمو کا راز مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے جڑا ہوا ہے، ہم بھارت کے غاصبانہ قبضے اور 5 اگست 2019 کے اٹھائے گئے اقدامات کو مکمل طور پر رد کرتے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ اقوام متحدہ کوبتاناچاہتےہیں کہ قراردادوں کی خلاف ورزی زیادہ دیرچل نہیں سکتی، کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے اور ہم کشمیریوں کے جذبے اور ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

افغانستان کی صورتحال پر ڈاکٹر عارف علوی  کا  کہنا تھاکہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، افغانستان میں امن کیلئے پاکستان نے اہم کردار ادا کیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں امن دراصل پاکستان میں امن کا مظہر ہے،  ہم بدلتی ہوئی افغان صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

The post خطے کی ترقی و نمو کا راز مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے جڑا ہوا ہے، صدر مملکت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email