جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہداء کی مرکزی تقریب جاری

یوم دفاع کی مناسبت سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع و شہداء کی مرکزی تقریب جاری ہے۔

یوم دفاع  وشہداء کی مرکزی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ سمیت سول و عسکری قیادت نے شرکت کی  جبکہ تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، شہداء، غازیوں اور ان کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی ۔

علاوہ ازیں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی تقریب میں موجود ہیں۔

جی ایچ کیو میں مرکزی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور شہیدوں اور غازیوں کو خراج پیش کرتے ہوئے ترانے پیش کیے گئے جبکہ تقریب کے دوران پاک فوج کی جانب سے کارگل سمیت مختلف محاذوں میں دی جانے والی قربانیوں پر مشتمل ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی۔

The post جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہداء کی مرکزی تقریب جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email