‏لاشوں پر سیاست کرنے والے اب کورونا ویکسین پر سیاست کررہے ہیں، حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ لاشوں پر سیاست کرنے والے اب کورونا ویکسین پر سیاست کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں پیپلز پارٹی سرکاری وسائل کا استعمال کر رہی ہے ، محکمہ صحت کی ویکسین موبائل میڈیکل یونٹ پی پی کی الیکشن مہم کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی پی وارڈ 7 کنٹونمنٹ بورڈ فیصل امیدوار سید زین رضا رضوی کی تصاویر اور جھنڈے سرکاری گاڑی پر آویزاں ہیں ، سی بی ایف گلستان جوہر میں سرکاری موبائل میڈیکل یونٹ پر پی پی امیدوار کے بینر جھنڈے اور ساؤنڈ سسٹم لگاکر ویکسین کے نام پر سیاست کی جارہی ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ امید ہے الیکشن کمیشن کو پی پی کی سرکاری الیکشن مہم ضرور نظر آئے گی۔

The post ‏لاشوں پر سیاست کرنے والے اب کورونا ویکسین پر سیاست کررہے ہیں، حلیم عادل شیخ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email