انجینئرنگ کا پیشہ قوموں کی تعمیر کرتا ہے، عارف علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ انجینئرنگ کا پیشہ قوموں کی تعمیر کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صدر عارف علوی نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کونسل کے نومنتخب عہدے داروں کو مبارک باد دیتا ہوں، انجینئرنگ کا پیشہ قوموں کی تعمیر کرتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آج دنیا ہمارے موقف کو تسلیم کررہی ہے، اربوں ڈالر خرچ کرنے کے بعد امریکہ کو بھی خیال آگیا  ہے کہ جنگ سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

 انھوں نے کہا ہے کہ آج انجینئرز کو ہم بیرون ملک زیادہ نہیں بھجوا رہے، انجینئرنگ کا شعبہ آج کے دور میں بہت اہم ہے، دنیا بھر میں پاکستان کے انجینئرز نے اہم کردار ادا کیا ہے، آج بھی پاکستانی انجینئر ز کی دنیا بھر میں ڈیمانڈ ہے، یونیورسٹیوں میں انجنیرنگ کی تعلیم بامقصد ہونی چاہیے اور انجینرنگ کی تعلیم کے حوالے سے صنعت اور انجینئرز میں تعاون اور رابط ہونا چاہیے۔

The post انجینئرنگ کا پیشہ قوموں کی تعمیر کرتا ہے، عارف علوی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email