مصباح الحق اور وقار یونس کے استعفیٰ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

سابق قومی کوچنگ اسٹاف  مصباح الحق اور  وقار یونس کے استعفیٰ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس فیصلے میں رمیزراجہ اور وزیراعظم کی مشاورت شامل تھی، رمیز راجہ وزیراعظم سے ٹیم مینجمنٹ فوری تبدیلی کرنے کی اجازت لے چکے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ نے آج مصباح الحق کو ملاقات میں ہٹانے سے آگاہ کیا تھا اور یہ بھی کہا کہ آپ دونوں کو فوری ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نامزد چیئرمین رمیز راجہ نے وقاریونس سے بھی ملاقات کی ہے۔

The post مصباح الحق اور وقار یونس کے استعفیٰ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email