معیشت درست سمت کی جانب جارہی ہے ، چوہدری محمد سرور

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ معیشت درست سمت کی جانب جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کا اجراء ایک اہم قدم ہے ، ہمارا فوکس ڈلیوری پر ہے ، آگلے الیکشن میں ہم نے ڈلیوری کی بنیاد پر جانا ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اپوزیشن کا کام جلسے جلوس کرنا ہے ، ہمیں کام کرنے اور مدت مکمل کرنے کا موقع ملنا چاہیے ، پرائم منسٹر کو مکمل اعتماد ہے وزیر اعلیٰ پر ، اسمبلی کو بھی اعتماد ہے ، اتحادی بھی وزیر اعلیٰ پر اعتماد کرتے ہیں۔

The post معیشت درست سمت کی جانب جارہی ہے ، چوہدری محمد سرور appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email