کوئی بھوکا نہ سوئےجیسی کوئی اسکیم ماضی میں شروع نہیں کی گئی ہے،عمران اسماعیل

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کوئی بھوکا نہ سوئےجیسی کوئی اسکیم ماضی میں شروع نہیں کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لیاری بکرا پیڑی میں پناہ گاہ کاافتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حفظان صحت کے مطابق کھانا اور لوگوں کیساتھ اچھا برتاؤ کو یقینی بنایا جائےگا۔

ان کا کہنا ہے کہ کوئی بھوکا نہ سوئےجیسی کوئی اسکیم ماضی میں شروع نہیں کی گئی ہے، ہم کراچی میں5 پناہ گاہیں قائم کرچکے ہیں، ہمیں سندھ بھر میں پناہ گاہیں قائم کرنے میں مسائل کا سامنا رہا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ میں خود گرین لائن منصوبے کو مانیٹر کررہا ہوں، ابھی تک کراچی میں وہ سسٹم نہیں بن سکا  ہے جس سے ٹرانسپورٹ بہتر ہوجائے۔

The post کوئی بھوکا نہ سوئےجیسی کوئی اسکیم ماضی میں شروع نہیں کی گئی ہے،عمران اسماعیل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email