کوئٹہ دھماکےکےخودکش بمبارافغانستان سےآئے تھے ، شیخ رشید

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ کوئٹہ دھماکےکےخودکش بمبارافغانستان سےآئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ اپوزیشن ٹائیں ٹائیں فش ہے،انہیں حالات کاپتہ ہی نہیں ، اپوزیشن کو لاہور،لاہوراے کی فکرہے ، پوری دنیاکی نظریں افغانستان پرہیں ، را،این ڈی ایس منہ کےبل زمین پرگرے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کےدورہ کابل پربھارت کےپیٹ میں دردہے ، بھارتی میڈیاپر2دن تک جنرل فیض کانام ہی چلتارہا ، ایسالگتاہےجنرل فیض کابل نہیں دہلی گئے ، خطےمیں سب سےزیادہ بھارت کومنہ کی کھانی پڑی ، کوئٹہ دھماکےکےخودکش بمبارافغانستان سےآئے تھے ، کوئٹہ خودکش بمباروں کی شناخت ہوگئی ہے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں مہاجرین کا نہ کوئی کیمپ ہےنہ بنانےجارہےہیں ، بھارت کوافغانستان میں شکست ہوئی ہے ، افغانستان میں ترقی اورخوشحالی چاہتےہیں ، بھارت کےافغانستان میں66ٹریننگ سینٹرزتھے ، بلاول،شہبازشریف اورمولاناکی سیاست باقی نہیں رہی ، اسلام آبادجانےکاکہنےوالےپاگل اورعقل کےاندھےہیں ، چمن بارڈرکامعاملہ12ستمبرکےبعدحل کرلیں گے ، طورخم بارڈرپرحالات معمول کےمطابق ہیں۔

The post کوئٹہ دھماکےکےخودکش بمبارافغانستان سےآئے تھے ، شیخ رشید appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email