6 ستمبر تمام شہدا اور غازیوں کی یاد دلاتی ہے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 6 ستمبر تمام شہدا اور غازیوں کی یاد دلاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ستمبر  کے موقع پر تمام شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ آج احتساب عدالت میں سماعت کے دوران نیب کے تفتیشی افسر ہی کورٹ میں موجود نہ تھے، اس ریفرنس میں 66 والیوم ہیں جس میں سے چار والیوم فراہم ہی نہیں کیے گئے ہیں، ریفرنس کے والیوم میں اکثر صفحات بھی غائب ہیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ لوگوں کے تعاون اور ایس او پیز پر عمل سے کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں کمی آئی ہے، سندھ حکومت جب اقدامات کر رہی تھی تو شدید اقدامات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

The post 6 ستمبر تمام شہدا اور غازیوں کی یاد دلاتی ہے، مراد علی شاہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email