6 ستمبر کا دن پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن اورقابل فخر باب ہے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 6 ستمبر کا دن پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن اورقابل فخر باب ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم دفاع و شہداء پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک افواج نے بزدل دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے، پاک دھرتی کے عظیم سپوتوں نے دفاع وطن کی خاطر بہادری کی بے مثال داستانیں رقم کی ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ وطن کے دفاع کے جذبے سے سرشار مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں نے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا ہے، تاریخ عالم پاک فوج کی بہادری کی لازوال داستانیں رقم کرنے کی کوئی دوسری مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  مکار دشمن کو دندان شکن جواب دینے والے شہداء آج بھی قوم کے دلو ں میں زندہ ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم بحیثیت قوم شہداء کی عظیم قربانیو ں کو سلام پیش کرتے ہیں، دفاع وطن کے لیے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے شہداء ہماری آن،بان اور شان ہیں۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ آج پوری قوم شہدائے وطن اور ان کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کااظہار کرتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں آج اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔

The post 6 ستمبر کا دن پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن اورقابل فخر باب ہے، عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email