شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، احسن اقبال

جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

تفصیلات کے مطابق  جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) احسن اقبال نے 6 ستمبر کے حوالہ سے پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں پاکستان کے ان تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جہنوں نے پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاکستان کی آزادی کے لیے اپنے لہو کے نظرانے قوم کے لیے پیش کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے فوجی، پولیس مین ہمارے سکیورٹی اداروں کے تمام شہداء جن کی قربانیوں کی وجہ سے ہم آزاد فضا میں سانس  لے رہے ہیں، پوری قوم انہیں سلام کرتی ہے۔

The post شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، احسن اقبال appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email