پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین افواج موجود ہے، چوہدری محمد سرور

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان کا پاس دنیا کی بہترین افواج موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوم دفاع کے موقع پر چوہدری محمد سرور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں لکھا ہے کہ پاکستانی افواج جیسے جذبے اور جرات کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔

 

  چوہدری محمد سرور نے لکھا کہ الحمدللہ پاکستان کا دفاع مضبوط ترین ہاتھوں میں ہے،  یہ دن پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اس دن پاکستان کی بہادر افواج نے دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا تھا، 6ستمبر ہمیں پاک فوج کی  وطن کے لیے دی گئی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

چوہدری محمد سرور نے یہ بھی لکھا کہ ملکی دفاع کے تحفظ کے لیے ہر پاکستانی افواج پاکستان کےساتھ متحد کھڑا ہے، پاکستان اللہ کی طرف سے عطا کردہ وہ عظیم نعمت ہے جس کی حفاظت ہم سے پر فرض ہے۔

The post پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین افواج موجود ہے، چوہدری محمد سرور appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email