گیلانی خاندان کا آزادی کا دوٹوک مطلب ہے الحاق پاکستان، مشاہد حسین سید

سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ گیلانی خاندان کا آزادی کا دوٹوک مطلب ہے الحاق پاکستان۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کی زیرِ صدارت سید علی گیلانی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی ہمہ جہت شخصیت تھے اور وہ تین مرتبہ مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے ممبر رہے۔

ان کا خطاب میں کہنا تھا کہ جب پاکستان نے 1998 میں ایٹمی دھماکہ کیا تھا تو سید علی گیلانی نے سرعام خوشی منائی تھی، گیلانی خاندان کا آزادی کا دوٹوک مطلب ہے الحاق پاکستان۔

مشاہد حسین نے کہا کہ سید علی گیلانی کا پورا خاندان جدوجہد آزادی میں مصروف ہے۔ سید علی گیلانی کی بھانجی آسیہ اندرابی دس سال سے جیل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کشمیر کے لیے سید علی گیلانی سیاسی و مسلح جدوجہد کے قائل تھے۔

سینیٹر مشاہد حسین سید کا مزید کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کی وفات سے قبل پندرہ اگست 2021 کا بل فتح ہونا بہت بڑا واقعہ تھا اور ہمیشہ رہے گا۔

The post گیلانی خاندان کا آزادی کا دوٹوک مطلب ہے الحاق پاکستان، مشاہد حسین سید appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email