جامشورو میں جھگڑے کے مقدمہ میں گرفتار افراد پر مبینہ پولیس تشدد کے خلاف شہریوں کا احتجاج

جامشورو میں جھگڑے کے مقدمہ میں گرفتار افراد پر مبینہ پولیس تشدد کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے قومی شاہراہ کوٹری ٹھٹہ روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج کے سبب قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق احتجاج کے دوران مظاہرین نے شاہراہ پر ٹائر رکھ کر نعرے بازی کی جس کی وجہ سے روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی تھی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈی ایس پی کوٹری شبیر سرکی نے موقع پر پہنچ کر غفلت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین نے اب احتجاج ختم کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ جھگڑا گزشتہ روز فیکٹری ورکرز اور ٹرک ڈرائیورز کے درمیان ہوا تھا جس پر کوٹری پولیس نے ورکر عبدالرحمن کی فریاد پر 17  افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا اور مقدمے میں نامزد دو افراد جمن پٹھان اور عبدالسلیم کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس کا گرفتار افراد پر تشدد کرنے پر شہری مشتعل ہو گئے جس پر انہوں نے دھرنا دینا شروع کر دیا۔

The post جامشورو میں جھگڑے کے مقدمہ میں گرفتار افراد پر مبینہ پولیس تشدد کے خلاف شہریوں کا احتجاج appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email