6 ستمبر، ملک بھر میں یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایا جائیگا

ملک بھرمیںآج یوم دفاع  ملی جوش و جذبے اور شہدائے وطن کے ساتھ محبت و عقیدت کے ساتھ منایا جائیگا۔

یوم دفاع ہر سال 6 ستمبر کو 1965 میں بھارت کی جارحیت کے خلاف اور ملکی دفاع کیلئے افواج پاکستان کے بہادر سپوتوں کی کارکردگی اور قربانیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

6ستمبر منانے  کا مقصد غازیوں اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا اورتمام خطرات کے خلاف مادر وطن کے دفاع کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

55 سال پہلے آج کے دن بھارت نے ناپاک عزائم کے ساتھ پاکستان پر حملے کی جسارت کی، مگر پاکستان کی مسلح افواج نے اپنے عزم، حوصلہ اور جنگی مہارت سے دشمن کو ناصرف دندان شکن جواب دیا بلکہ اس کے مذموم مقاصد بھی خاک میں ملا دیئے۔

1965 میں 6 ستمبرکا ہی دن تھا جب بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بین الاقوامی سرحد کو عبور کرتے ہوئے پاکستان پرحملہ کیا تھا لیکن قوم نے دشمن کے گھنائونے عزائم کو ناکام بنادیا تھا۔

وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوگا، نماز فجر کے بعد مساجد میں شہدا کیلئے قرآن خوانی ہوگی اور ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

یوم دفاع پاکستان کے موقع پروفاقی دارالحکومت ،آزاد کشمیر گلگت و بلتستان اور چاروں صوبوں سمیت ملک بھر میں مختلف تقریبات منعقدرہونگی۔ وطن کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کی یادگاروں پر پھول چڑھانے کی تقاریب منعقد ہوں گی اور فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی۔

شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جی ایچ کیو میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب بھی منعقد ہوگی۔

یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں تمام کنٹونمنٹس کے ساتھ مختلف شہروں میں پروقار تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ یوم دفاع کے موقع پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے مزارات پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریبات بھی منعقد ہوں گی۔

The post 6 ستمبر، ملک بھر میں یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایا جائیگا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email