مٹھی میں سارا دن گرمی اور حبس کے بعد بادل برس پڑے

مٹھی میں سارا دن گرمی اور حبس کے بعد بادل برس پڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تھرپارکر کے شہر مٹھی اور گردونواح میں سارا دن گرمی اور حبس کے بعد تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔

بارش کے قطرے گرتے ہی بجلی کے متعدد فیڈر ٹرپ ہوگئے

ذرائع کا کہنا ہے کہ بارش کے قطرے گرتے ہی شہر کے زیادہ تر علاقوں سے بجلی غائب ہو گئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے کے باوجود بارش سے تھر باسیوں میں خوشی کی لہر جاگ اٹھی ہے۔

The post مٹھی میں سارا دن گرمی اور حبس کے بعد بادل برس پڑے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email