پنجاب میں موٹر ویز پر پبلک ٹرانسپورٹ کا داخلہ بند

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت پر موٹروے پولیس نے موٹرویز پر پبلک ٹرانسپورٹ کا داخلہ بند کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں موٹر ویز پر پبلک ٹرانسپورٹ کا داخلہ بند کردیا گیا ہے،این سی او سی کی ہدایت پر موٹروے پر بسوں کو آنے سے روکا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پنجاب کے کورونا وائرس سے شدید متاثر 15اضلاع میں ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔

واضح رہے گزشتہ روز پنجاب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر 15 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا تھا۔ صوبائی حکومت نے پنجاب کے 15 اضلاع کو ہائی رسک قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی رسک اضلاع میں آج سے 12 ستمبر تک کورونا وائرس سے متعلقہ پابندیاں نافذ رہیں گی۔

پنجاب کے جن اضلاع کو ہائی رسک قرار دیا گیا ہے، ان میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، خانیوال، میانوالی اور سرگودھا شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گوجرانوالہ، رحیم یار خان، گجرات، سیالکوٹ، خوشاب، شیخوپورہ، بہاولپور اور بھکر بھی ہائی رسک اضلاع کی فہرست میں شامل ہیں۔

The post پنجاب میں موٹر ویز پر پبلک ٹرانسپورٹ کا داخلہ بند appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email