معروف کشمیری رہنما شیخ تجمل السلام وفات پا گئے، حریت رہنماء عبدالحمید لون

حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہنا ہے کہ معروف کشمیری رہنما شیخ تجمل السلام وفات پا گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا ہے کہ شیخ تجمل السلام انتہائی علیل تھے، اور اسلام آباد پیمز میں زیرِ علاج تھے۔

عبدالحمید لون کے مطابق شیخ تجمل 1955 کو سرینگر میں پیدا ہوئے، شیخ تجمل کی عمر 65 برس تھی، شیخ تجمل السلام کی وفات سے ہر آنکھ اشکبار ہے۔

حریت رہنما عبدالحمید لون کے مطابق شیخ تجمل السلام قائد انقلاب سید علی شاہ گیلانی کے قریبی ساتھی تھے، عظیم رہنماؤں کے جانے سے کشمیری قوم صدمے سے دوچار ہے۔

عبدالحمید لون کا کہنا ہے کہ شیخ تجمل السلام کشمیر میڈیا سروس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تھے، تحریک کشمیر کے لیے شیخ تجمل کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

The post معروف کشمیری رہنما شیخ تجمل السلام وفات پا گئے، حریت رہنماء عبدالحمید لون appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email